شام کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، تشدد اور بدامنی باعث تشویش، وزارت خارجہ

تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے شام کے مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کے حالات پر گہرائی سے نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام میں امن و استحکام، اسی طرح تمام اقوام اور گروہوں کے مابین اتحاد اور ارضی سالمیت اور خودمختاری کا بالخصوص صیہونی حکومت کے خطرے کے مقابلے میں خواہاں ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے شام کی عبوری حکومت کی ذمہ داریوں پر زور دیتے ہوئے بدامنی، قتل عام اور کسی بھی گروہ یا قوم سے وابستہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے جیسی حرکتوں کو مسترد کیا۔

انہوں نے کہا کہ تشدد کے نتیجے میں علاقے میں عدم استحکام اور بھی پھیل جائے گا جس کا فائدہ غیرعلاقائی طاقتوں بالخصوص صیہونی حکومت کو ملے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .